ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ میں کار اور ٹپر کی ٹکر؛ دو لوگوں کی موقع پر موت

شیموگہ میں کار اور ٹپر کی ٹکر؛ دو لوگوں کی موقع پر موت

Thu, 27 Jan 2022 13:05:12    S.O. News Service

شیموگہ، 27؍ جنوری (ایس او نیوز) دو افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک ٹپر لاری نے مخالف سمت سے جارہی ایک کارکو ٹکرماردیا۔ مہلوک کی شناخت بھدراوتی کے رہائشی  شنموگ (39) اور رام چندر(40) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات کی صبح بنگلور۔ شموگہ نیشنل ہائی وے پربھدراوتی تعلقہ کے ماچن ہلّی میں پیش آیا۔

پتہ چلا ہے کہ ٹپر لاری  پہلے سڑک کے ڈیوائیڈر کو ٹکراگئی تھی پھر سڑک کے دوسری طرف جاکر مخالف سمت سے آنے والی کار کو کچل دیا۔ کار پر سوار دونوں افراد بھدراوتی سے تیرتاہلّی جارہے تھے۔ جبکہ لاری شموگہ سے بھدراوتی جارہی تھی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ کے فوری بعد ٹپر لاری ڈرائیور گاڑی کو وہیں چھور کر فرار ہوگیا۔

حادثے میں کار کے پرخچے اُڑ گئے ہیں، جبکہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کارپر سوار دونوں لوگ جائے واردات پرہی دم توڑدئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بھدراوتی مضافاتی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور معائنہ کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا۔


Share: